0

امریکا نے ایران پر تقریباً قبضہ کر لیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (20 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران پر تقریباً قبضہ کر لیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے واشنگٹن ڈی سی کے قریب واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے میں توقع سے زیادہ وقت لگا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور ویتنام سمیت دیگر امریکی جنگوں کے دورانیے کا ذکر کرنا شروع کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اس معاملے میں تین ماہ ہوئے ہیں اور اس کا بیشتر حصہ جنگ بندی میں گزرا ہے، ہم اسے ایک موقع دینے جا رہے ہیں، مجھے کوئی جلدی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے مختلف امور پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت زبردست بال روم بنا رہے ہیں اس کی ضرورت تھی، ڈرون پروف بال روم بنا رہے ہیں یہ بہت محفوظ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہترین ملاقات ہوئی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرے گا، ایران کے معاملے پر میرے اور ان کے درمیان اتفاق ہے۔

مڈ ٹرم الیکشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یسوع مسیح بھی زمین پر آ کر میرے ووٹ گنیں تو میں کیلی فورنیا میں جیت جاؤں گا، ہمیں آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گا اور اس میں ہمیں کوئی جلدی بھی نہیں، ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کی وجہ سے ڈیل کیلیے جلدی کر رہا ہوں لیکن مجھے ایران کے ساتھ معاہدہ سے متعلق کوئی جلدی نہیں ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران میں بہت غصہ پایا جاتا ہے وہاں لوگ بری طرح سے رہ رہے ہیں، ہم نے ایران کو بری طرح سے شکست دی ہے، جنگ میں ہمارے 13 فوجی ہلاک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں