امریکا نے جنگ کے دوران ایرانی شہریوں پر طویل فاصلے تک درست ہدف کو نشانہ بنانے والے پریسیژن اسٹرائیک میزائل کا استعمال کیا۔ایران کا دعویٰ
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے 28 فروری کو ہونے والے ایک امریکی میزائل سسٹم کی تفصیلات جاری کردیں
یہ حملہ کھیلوں کے ایک ہال (اسپورٹس ہال) پر کیا گیا تھا جو امریکا اور اسرائیل کے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے روز کا واقعہ بتایا گیا ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق اس حملے میں 24 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں دو سالہ بچی بھی شامل تھی۔انہوں نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس حملے میں ایک نئے ہتھیار کے نظام کا استعمال کیا گیا جس میں ایئر برسٹ میزائلز شامل تھا
