امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہوئے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا
اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے ۔ دونوں ممالک کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق،امریکی محکمہ خارجہ
اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق حزب اللہ کو حملے روکنا اور جنوبی لیطانی سیکٹر خالی کرنا ہوگا۔
پائلٹ زونز بنائے جائیں گے جن پر لبنانی فوج کا کنٹرول ہوگا ،غیرریاستی عناصر داخل نہیں ہوسکیں گے۔
اسرائیل اور لبنان نے عزم دہرایا کہ ایک دوسرے کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں،مشترکہ اعلامیہ جاری
اسرائیل اور لبنان جامع معاہدہ کیلئے اقدامات کریں گے۔ جنگ بندی کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔
