0

امریکی سینٹرل کمانڈ نے قبضے میں لیے جانے والے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے قبضے میں لیے جانے والے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیومیں امریکی میرینز کو بحیرہ عمان میں ایران کے جھنڈے والے ایک مال بردار جہاز پر قبضہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکا نے چھ گھنٹے تک جہاز کے عملے کو دی جانے والی ‘مسلسل وارننگز’ کا ویڈیو ثبوت بھی شیئر کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ عملے نے حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے بعد یہ کسی جہاز پر قبضے کا پہلا واقعہ ہے

واقعے کےبعد واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی  بڑھ گئی ہے۔

ایران نے اس کارروائی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے ‘ایم وی طوسکا’ نامی جہاز کو اس وقت روکا جب وہ شمالی بحیرہ عرب سے ایران کی بندرگاہ بندر عباس کی جانب رواں دواں تھا۔

امریکی محکمہ جنگ کے مطابق گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ‘یو ایس ایس اسپروئنس’ نے جہاز کے انجن روم پر 5 انچ کی ایم کے 45 گن سے گولہ باری کر کے اس کے انجن کو ناکارہ بنایا۔ اس کے بعد 31 ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ کے امریکی میرینز جہاز پر سوار ہوئے اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

https://x.com/i/status/2046085543348293851

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں