0

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات کرنے پر اتفاق

اسرائیلی وزیرِ اعظم  نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا میں جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعے کے روز ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

یہ بات اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتائی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے  ٹرمپ سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکا عالمی آزادی کا ضامن ہے اور اسرائیل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ نے امریکا میں جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے امریکا کی آزادی کی 250ویں سالگرہ پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں۔

اس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر مبنی اختلافات کی خبروں کے بعد بھی یہ رابطہ سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اسرائیل کا قریب ترین اتحادی ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں صدر ٹرمپ نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے بعد نیتن یاہو پر کھل کر تنقید کی ہے، کیونکہ اس جنگ سے ایران کے ساتھ امن مذاکرات کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں