امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 3 بڑے نشریاتی اداروں کو نشریاتی لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔
انتخابی سیکیورٹی سے متعلق پرائم ٹائم خطاب کی براہِ راست نشریات نہ دکھانے پر امریکی صدر امریکی نشریاتی اداروں پر برس پڑے۔
امریکا کے 3 بڑے ٹی وی نیٹ ورکس اے بی سی، این بی سی اور سی این این نے جمعرات کی شب صدر ٹرمپ کی پرائم ٹائم تقریر براہِ راست نشر نہیں کی تھی۔
اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے مذکورہ ٹی وی نیٹ ورکس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
میری تقریر نشر نہ کرنے والے ٹی وی نیٹ ورکس سازش کا حصہ ہیں، ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کر دیے جانے چاہئیں۔صدرٹرمپ برہم
امریکی ٹی وی چینلزنے صدرٹرمپ کاخطاب ویب سٹریمنگ پردکھایا،براہ راست ٹی وی پرنشرکرنےسے گریزکیا
