امریکی قانون کے برخلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کرنسی نوٹ (ڈالر) پر چھاپنے کی تیاریاں مکمل
امریکی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر دستاویزی نوٹ جاری کرنے کی منصوبہ بندی ہے
امریکی تاریخ میں ایک صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار کسی زندہ شخص کی تصویر نوٹ پر چھپے گی۔
امریکا کی مختلف وفاقی عمارتوں پر بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر پر مبنی بینرز آویزاں کر دیے گئے
ٹرمپ کی تصویر والا یادگاری سونے کا سکہ اور پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل
وزارت خزانہ کے مطابق نئے امریکی کرنسی نوٹ پر صدر ٹرمپ کے دستخط بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکی قانون کے تحت کسی بھی زندہ شخص کی تصویر کرنسی نوٹ پر چھاپنے پر پابندی ہے۔ تاہم زندہ شخص کی تصویر نوٹ پر چھاپنے کی قانونی پابندی ختم کرنے کیلیے امریکی پارلیمنٹ میں بل پیش کر دیا گیا ہے۔
