مختلف ریاستوں سے سکھ برادری کے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں ریفرنڈم میں شرکت
شدید بارش کے باوجود سکھ کمیونٹی کا جوش و خروش برقرار رہا اور پولنگ کے لیے لمبی قطاریں لگی رہیں
انڈیانا پولس کی تقریب میں خالصتان کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کے حق میں بھی فلک شگاف نعرے لگائے گئے
فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کا خطاب، تقریب کی واحد غیر سکھ مقرر ہونے کا اعزاز
دنیا بھر میں اب تک تقریباً 20 لاکھ سکھ ریفرنڈم مہم میں ووٹ ڈال چکے ہیں، سکھ رہنما وکرم جیت سنگھ کا دعویٰ
بھارتی حکومت نے سکھوں کے ساتھ تاریخی ناانصافی کی اور پنجاب کے معاشی وسائل کا استحصال کیا، وکرم جیت سنگھ
خطے میں پائیدار امن کے لیے موجودہ بھارتی وفاقی ساخت کا خاتمہ اور سیاسی نقشے میں تبدیلی ناگزیر ہے
سکھ برادری پنجاب میں پرامن اور قانونی طور پر مؤثر ریفرنڈم چاہتی ہے جس کے نتائج قابل عمل ہوں
انڈیانا پولس کے بعد خالصتان ریفرنڈم مہم کا اگلا مرحلہ 18 اکتوبر کو کینیڈا میں منعقد کیے جانے کا امکان
