انگلینڈ اور ویلز کے بچوں کو جبری طور پر گود دینے کے عمل میں حکومتی کردار پربرطانوی حکومت شرمندہ ، باضابطہ طور پر معافی مانگ لی
سال 1950 سے 1970 کے عرصے کے دوران بغیر شادی کے بچے پیدا کرنے والی ماؤں پر اپنے بچوں کو دوسروں کے حوالے کرنے (گود دینے) کے لیے شدید حکومتی اور سماجی دباؤ ڈالا گیا تھا۔
ایک اندازے کے مطابق اس عرصے میں تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار ماؤں کو اس جبری عمل کا نشانہ بننا پڑا تھا۔
برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں اپنے بیان کے دوران اس عمل کی شدید مذمت کی
ہزاروں ماؤں، بچوں اور خاندانوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا، وہ ہماری تاریخ پر ایک گہرا داغ ہے۔وزیراعظم سرکئیرسٹارمر
برطانوی حکومت کی جانب سے یہ تاریخی معافی متاثرین کی جانب سے برسوں تک چلائی جانے والی مہم اور مختلف پارلیمانی رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد مانگی گئی ہے
