اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آج اختلافی معاملات پر بات کرنے کا دن نہیں ہے کیونکہ آج ایرانی صدر مسعود پزشکیان تشریف لارہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران امریکا جنگ بندی ہوچکی، آج اختلافی معاملات پر بات کرنے کا دن نہیں، آج ایرانی صدر مسعود پزشکیان تشریف لارہے ہیں، ان کے استقبال کی تیاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 60 روز میں تکنیکی معاملات پر گفتگو ہوگی،امید ہے ایم او یو کے تحت پائیدار امن ہوگا،اس پر ایوان اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018 کےالیکشن کی تحقیقات کرلیں، اگر وہ قانونی حکومت ہے تویہ بھی قانونی حکومت ہے، کیا پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی نہیں، چاروں صوبوں کے ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
