ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ اس کی فضائی دفاعی فورس نے جنوبی ایران میں ایک امریکی ساختہ لوکس ڈرون کو مار گرایا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ایک تباہ شدہ ڈرون دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے رواں سال کے آغاز میں ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران کم لاگت والے لوکس ڈرونز کا استعمال شروع کیا تھا۔
