0

ایرانی وزیرداخلہ، صدر مسعود پزشکیان کا اہم پیغام لیکر آج پاکستان آرہے ہیں، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی ایرانی صدر مسعود پزشکیان  کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہوگی، ایرانی وزیرداخلہ اسکندر مومنی امریکا سے مذاکرات کے عمل میں بھی انتہائی سرگرم رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں