ایران کے میزائل، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ محفوظ ہے۔ وہ اب بھی جنگ لڑسکتاہے، امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف
امریکی خفیہ حکام کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے عوامی بیانات سے کہیں زیادہ برقرار ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھاجب کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا لگ بھگ 60 فیصد اب بھی موجود ہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک سینیٹرچک شومر نے کہا کہ ہمیں ٹرمپ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنا ہوگا کیونکہ یہ تباہ کن جنگ جتنی دیر جاری رہے گی، حالات اتنے ہی خراب ہوتے جائیں گے۔
یہ تباہ کن جنگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ہم گہرائی سے مزید گہرائی کی طرف دھنستے جارہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر چک شومرکابیان
