0

ایران امریکا جنگ نے تیل کو آگ لگا دی! عالمی منڈی میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایران امریکا جنگ میں کشیدگی بڑھتے ہی تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ، برینٹ خام تیل کی قیمت ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
برینٹ خام تیل کے عالمی معیار کے فی بیرل نرخ میں 15 سینٹ یعنی 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 95.67 ڈالرز فی بیرل ہو گئی
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 26 سینٹ یعنی 0.3 فیصد بڑھ گئی، مذکورہ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 91.56 ڈالرز فی بیرل ہو گئی
مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کو درپیش سنگین خطرات کے خدشات گہرے ہو گئے، کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اچھال دیکھا گیا
گزشتہ 1 ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی مدت میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 9.8 فیصد بڑھ گئی
رواں برس 20 جولائی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں