0

ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیے، امریکی فوج

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں ایران جانے والے مزید 2 آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیے۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی بحریہ کے ایف اے 18سپرہارنیٹ طیاروں نے ایرانی پرچم بردار ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔

ایم ٹی سی اسٹار تھری اور ایم ٹی سیوڈا ایرانی بندرگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ امریکی حملوں میں ٹینکروں کے اسموک اسٹیکس کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ بنایا گیا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو ایرانی ٹینکر ایم ٹی حسنہ کو بھی امریکی فورسز نے روک دیا تھا، تینوں جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہے ایران آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری ہے اب تک 50 سے زائد تجارتی جہازوں کا رخ موڑا جا چکا ہے۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج خطے میں ناکہ بندی کے نفاذ کیلئے مکمل متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں