ایران سے جنگ کے دوران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر آگ لگنے کے بعد ہونے والے نقصان کی ویڈیو سامنے آگئی۔
امریکی ٹی وی نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں آگ لگنے کے بعد ہونے والے نقصان کی نئی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز میں لگنے والی آگ ابتدائی دعوؤں سے زیادہ تباہ کن نکلی۔
سی این این کی جانب سے جاری خصوصی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ سےفوجیوں کے رہائشی بنکرز مکمل تباہ ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے جہاز پر سوار ایک سیلر نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ آگ لگنے کے بعد ہمیں لگا کہ جہاز غرق ہوجائےگا۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنگی جہاز کی مرمت پر کم ازکم ایک سال لگے گا۔
واضح رہے کہ مارچ میں ایران سے جنگ کے دوران یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ میں آگ لگنے کے بعد امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ آگ سے زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو طبی امداد دی گئی جب کہ جہاز مکمل آپریشنل ہے۔
