ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے چھ ٹاپ ملٹری کمانڈرز تعینات کردیئے
ان فوجی عہدیداروں کی تعیناتی جنرل اسٹاف ، پاسداران انقلاب اور بسیج میں کی گئی
ایرانی میڈیا کے مطابق احمد وحیدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کور کا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا
مصطفیٰ ایزدی ان کے نائب ہوں گے۔
رئیرایڈمرل علی عظمایی آئی آر جی سی نیوی کمانڈر اور حسین طائب کو بسیج فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا
اسی طرح میجر جنرل علی عبداللهی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا گیا
بریگيڈير جنرل کیومرث حیدری ان کے ہوں گے۔
سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر جبکہ ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا
