0

ایران نے اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک سے باضابطہ طور پر جنگی ہرجانے کا مطالبہ کر دیا

ایران نے اپنے خلیجی ہمسایہ ممالک سے باضابطہ طور پر جنگی ہرجانے کا مطالبہ کر دیا

ایران نے 5 خلیجی ممالک بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران حملوں میں معاونت کی، جس پر ان سے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

معاوضے کا یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کی جانب سے آیا ہے

امیرسعید ایروانی نے کہا ہم ایران کے خلاف جنگ میں شرکت پر ان ممالک سے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں

، علاقائی ممالک کو جنگ میں کردار ادا کرنے پر معاوضہ دینا ہوگا۔ امیرسعید ایروانی

ایران کا یہ مطالبہ اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد سامنے آیا تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کا یہ مطالبہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے

ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ تقریباً 270 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں