0

’ایران نے تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا‘

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران نے تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے ایران کو ٹیکس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آبنائے ہرمز کا محاصرہ جاری رہے گا، ایرانی بندرگاہ کا گھیراؤ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کو آبنائے ہرمز یا ایرانی حدود میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، ایران کے علاوہ ہمارا کسی اور ملک کے خلاف رکاوٹ کھڑا کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کو محفوظ راستہ دینا ہے، پروجیکٹ فریڈم دفاعی اور عارضی مشن ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے۔

امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ایران کہتا ہے کہ آبنائے ہرمز اس کے کنٹرول مین ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، ایران کو بین الاقوامی آبی گزرگاہ روکنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس حملے کرنے کی معمولی صلاحیت رہ گئی ہے، ہم اپنے ڈسٹرائرز سے ایران کی معمولی صلاحیت کا بھی خاتمہ کرنے جارہے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے 6 جہازوں نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی جنہیں واپسی پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ صدر ٹرمپ لڑ رہے ہیں اور اسرائیل ہمارا عظیم اتحادی ہے جس نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں