ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 60 دن بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سفر بحال 26فروری 2026 کے بعد جمعرات کو پہلی بار تہران سے ایران کی مہان ائیر لائن کی کمرشل پرواز ڈبلیو 51185 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔یہی طیارہ پرواز ڈبلیو 5184 کے طور پر اسلام آباد سے تہران گیا، اس روٹ پر مہان ائیر کی اگلی پروازیں 7 مئی کو طے ہیں دوسری جانب 8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اور پاکستانی جہاز کو ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دیدی، پاکستانی بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کرنےکے بعد خلیج عمان میں داخل ہوگیا۔پی این ایس سی ذرائع کے مطابق جہاز 2 سے 3 روز میں کراچی بندرگاہ پہنچے گا، جہاز پر 8 کروڑ لیٹر ڈیزل موجود ہے۔
