ایران کےحمایت یافتہ حوثی بازنہ آئے،سعودی عرب پر حملہ کردیا
حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا،حملے کےبعد آگ بھڑک اٹھی
حوثی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی سعودی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے سعودی عرب کی مبینہ خطرناک جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے جازان اور ینبع میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا
سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جازان کےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
سعودی حکام کے مطابق کچھ دیر بعد ہی دونوں علاقوں میں خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے حوثیوں کےخلاف جوابی کارروائی کیلئےصورتحال کاجائزہ لینا شروع کردیا
