0

ایران کےہاتھوں امریکی فضائیہ کی بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ، امریکی کانگرس میں گونج

ایران کےہاتھوں امریکی فضائیہ کی بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ، امریکی کانگرس میں گونج
ایران کےخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ کو بڑے نقصان کاسامنا، 39 جنگی طیارے تباہ ہوئے۔میڈیا رپورٹ
ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے
کانگریس مین نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی امور پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ دی وار زون کا حوالہ دیا
دی وار زون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف اقسام کے طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا جن میں 24 MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ جدید ففتھ جنریشن ایف-35 اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ اسی طرح کچھ طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض امریکی عسکری اثاثے اس لیے تباہ کیے گئے تاکہ وہ مخالف فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں