کھیلوں کی دنیا سے کچھ خبریں شامل کرتےہیں ،،سب سے پہلے بات کرتےہیں ،،پاک انگلینڈٹیسٹ کی ،،ناظرین ۔۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل شاہینوں کو بڑا جھٹکا مل چکاہے،، انجری کے باعث کپتان بابر اعظم باہرہیں اور وہ کھیل کےمیدان میں نہیں اتریں گے،،دوسری جانب کمان سلمان علی آغا کے ہاتھ میں ہے جنہوں نےانگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔ انگلش کپتان باؤنسی پچ پر شاہینوں کے شکار کو تیار ہیں، لیکن پاکستان بھی 7 بیٹرز اور 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ ہر وار کے جوابی حملے کے لیے میدان میں ڈٹ گیا ہے!
کرکٹ دیوانوں کے لیے زبردست خوشخبری! پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دھماکے دار سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا۔ 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں سنسنی خیز مقابلے ہوں گے، جبکہ لنکن ٹائیگرز 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے!
! قومی کھیل کا شاندار کم بیک! پنجاب حکومت کا ماسٹر اسٹروک، صوبے بھر کے اسکولوں میں ہاکی کٹس بانٹنے کا زبردست اعلان کر دیا۔ 21 اگست کو راولپنڈی سے اس مہم کا آغاز ہوگا تاکہ ویران گراؤنڈز ایک بار پھر نئے اسٹارز سے آباد ہو سکیں!
! چیمپئنز کپ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی قہر بن کر ٹوٹ پڑے! پاکستان گولڈ نے گرینز کو 101 رنز سے روند کر ٹائٹل جیت لیا۔ سعد اور شامل کی شاندار سنچریوں سے بنے 340 رنز کے پہاڑ کے بعد، شاہین نے ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں اڑا کر مخالفین کے پرخچے اڑا دیے!
