ٹرمپ کے دعوے بے نقاب۔۔۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کا طنزیہ وار!امریکی صدر کی آبنائے ہرمز سے ریکارڈ تیل ترسیل کی شیخی پر کڑا طنز۔ بولے؛ اگر جنگ کا خطرہ نہیں تو منڈی میں 50 ڈالر اضافی پریمیئم کیوں؟ اگر امریکا کی بات سچ ہے تو سمجھو آبنائے ہرمز میں مفت ڈالر چھاپنے کی مشین لگی ہے، جو چاہے جا کر لے آئے!
قالیباف کے اس بیان نے امریکی دعووں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے۔
ایرانی اسپیکر نے عالمی تیل مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے خطرات اور اضافی پریمیئم کو اپنی تنقید کا مرکز بنایا۔
ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافی لاگت امریکی دعووں سے مختلف تصویر پیش کر رہی ہے۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اس صورتحال کے اثرات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
