امریکی پابندیاں ہوا میں اڑ گئیں۔۔۔ تہران ہوائی اڈہ بدستور فل ایکشن میں!امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے فضائی صنعت پر پابندیوں کے باوجود تہران ایئرپورٹ سے 30 سے زائد بین الاقوامی پروازیں اڑان بھر رہی ہیں۔ عمان اور یو اے ای نے ہاتھ کھینچ لیے، مگر چین اور روس کی پروازوں کا سلسلہ جاری۔
تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب بھی متعدد بین الاقوامی روٹس فعال رہنے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی پابندیوں کے بعد خطے کے کئی ممالک نے ایرانی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی اور ہوائی اڈے کی سہولیات محدود کر دی ہیں۔
دوسری جانب چین سمیت بعض ممالک کے لیے پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔
ایرانی ایوی ایشن سیکٹر پر دباؤ بڑھنے کے باوجود تہران سے بین الاقوامی فضائی رابطے برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی امریکی پابندیاں ایرانی فضائی رابطوں کو مزید کس حد تک متاثر کرتی ہیں۔
