حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی! ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر حکومت نے مثبت پیش رفت کی تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے ذریعے ڈیڈلاک توڑنے پر زور دیا گیا، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا آپشن بھی زیرِ غور رہا۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کی صورت میں احتجاجی حکمت عملی پر نظرثانی کے امکان پر بھی غور کیا۔ ایمرجنسی یا دیگر غیر معمولی آئینی اقدامات کی صورت میں مختلف سیاسی آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اب مذاکرات کے اگلے مرحلے اور حکومت کی جانب سے سامنے آنے والی پیش رفت کو پی ٹی آئی کے آئندہ فیصلوں کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
