0

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق اڈیالہ جیل کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

جیل ملاقاتوں کے ذریعے عدلیہ، خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف عوامی جذبات ابھارے گئے، رپورٹ میں انکشاف

عدالتی حکم نامے اور سلمان اکرم راجہ کی یقین دہانی کے باوجود جیل احاطے میں میڈیا ٹاک کر کے خلاف ورزی کی گئی

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولز کے تحت باقاعدہ ملاقات کرائی جاتی ہے

اب تک عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جیل میں 84 ملاقاتیں کرائی جا چکی ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ

میڈیکل افسران دن میں 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے کھانے پینے کی جانچ اور طبی معائنہ کرتے ہیں

نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک مختلف طبی ماہرین کے 39 چیک اپس کی سمری بھی عدالت میں پیش

ماہر امراض چشم سے بانی پی ٹی آئی کا علاج کرایا جاتا رہا ہے، ان کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں کے کیس کی سماعت کل کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں