عرب میڈیا کے مطابق بحرین میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ بحرین شیلڈکے نام سے 28 جولائی سے شروع ہونے والی یہ مشقیں 30 جولائی تک جاری رہیں گی۔
بحرینی دفاعی حکام کے مطابق ان مشقوں کا مقصد جنگی تیاری کو مزید بہتر بنانا، فوجی منصوبہ بندی کی صلاحیت بڑھانا اور خلیجی افواج کے درمیان باہمی رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔
خیال رہےکہ خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر،کویت، بحرین اور عمان شامل ہیں۔
