0

بذریعہ قرعہ اندازی موبائل فون جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

لاہور (03 مئی 2026): بذریعہ قرعہ اندازی موبائل فون جیتنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان ہو گیا۔

کسان کارڈ کا بِل 25 اپریل 2026 تک جمع کروا کر بذریعہ قرعہ اندازی موبائل فون جیتنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کے نام جاری کر دیے گئے۔

موبائل فون جیتنے والے 5 خوش نصیبوں میں میانوالی کے محمد طاہر، میانوالی کے سکندر حیات، شجاع آباد ملتان کے غلام شبیر، وزیر آباد کے محمد یوسف، اور میانوالی پیلاں کے ظفر اقبال شامل ہیں۔


محکمہ زراعت حکومتِ پنجاب کے مطابق دوسرے لکی ڈرا کے لیے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 مئی 2026 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں