برطانیہ سے تقریباً 5 ہزار میل دور رہنے والی کونسلر کو الاﺅنسز کی مد میں تقریباً 20 ہزار پاﺅنڈز کی سالانہ ادائیگی کا انکشاف،لیبر پارٹی کی نمائندگی کرنے والی سبینہ خان کونسلر کو مشرقی لندن میں ٹاور ہیملٹس کی خدمات کے لیے منتخب کیا گیا مگر وہ گزشتہ 8 ماہ سے ایشیائی ملک میں مقیم ہیں، تاہم وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد مئی میں آئندہ انتخابات تک خدمات جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ٹاور ہیملیٹس کی طرف سے اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ سبینہ خان کو بطور کونسلر سالانہ 20 ہزار پاﺅنڈز سے زائد کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنا زیادہ وقت ایشیاء میں گزارا مگر پورے سال کے الاﺅنس برطانیہ سے حاصل کیے۔میڈیا کےمطابق وہ بنگلا دیش سے آن لائن میٹنگز میں شامل ہوتی رہی ہیں۔
