0

بسنت پر مختلف پابندیاں نافذ ،خلاف ورزی پربھاری جرمانہ اورسزاہوسکتی ہے، لاہورئیے ہوشیارباش

بسنت پر مختلف پابندیاں نافذ ،خلاف ورزی پربھاری جرمانہ اورسزاہوسکتی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق  پتنگوں پرمقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے ساتھ ہی کسی ملک یاسیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے تاہم بغیر تصویر  یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگ یا گُڈّا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی  ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں