0

بلوچستان میں آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں فورسز کے 11جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتےہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان میں این 25 پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 19 دہشتگرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 11 جوان بھی شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن این 25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا، ہلاک دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔

ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال، شاہراہوں کا تحفظ کیا جائے گا، بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں