0

بنوں:گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا

بنوں: گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، دھماکا خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب تھا جس کے نتیجے میں اسکول کی دیوار گرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اسکول میں دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں