0

بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

نئی دہلی: بھارتی روپیہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی روپیہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا اور ایک امریکی ڈالر  پہلی بار 97 بھارتی روپے کا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ اس سے پہلے مئی 2026 میں 96 روپیہ 96 پیسے کی کم ترین سطح پر آیا تھا، خام تیل کی بڑھتی قیمتیں بھارتی روپے پر دباؤ کی بڑی وجہ ہے۔

خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے روپیہ کو سہارا دینے کےلیے تبادلہ بازار میں مداخلت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں