بھارتی پنجاب میں ہونے والے 2 بم دھماکوں کی ذمہ داری خالصتان گروپ نے قبول کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جالندھر بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر ڈیلیوری اسکوٹر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رائیڈر اور بی ایس ایف اہلکار شدید زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری خالصتان لبریشن آرمی نے قبول کی۔
دوسرا دھماکا امرتسر خالصہ آرمی کیمپ کے قریب ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بی بے پی حکومت کے شدت پسند اقدامات نے پنجاب او منی پور میں بے چینی بڑھادی ہے، مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف بھارتی ریاستوں میں اضطرات مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے اندرونی اصلاحات کرنا ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے امرتسر اور جالندھر میں ہونے والے دھماکوں کا ذمہ دار حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو قرار دے دیا۔
بھگونت مان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ بی جے پی کے سیاسی کام کا پرانا انداز ہے، انہیں جس بھی ریاست میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ پہلے فسادات بھڑکاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے چھوٹے پیمانے پر دھماکے کرتے ہیں، کچھ جھگڑے کرواتے ہیں اور مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ یہ پنجاب کی بی جے پی کی اقتدار میں آنے کی تیاریاں ہیں۔
