بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دئیے،محکمہ ایریگیشن پنجاب نے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پر ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
سلال ڈیم کے گیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔
آئندہ 48 گھنٹوں میں سیلابی ریلہ دریائے چناب میں وزیر آباد کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی طرف سے بڑے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے، بھارت سے بڑے سیلاب کی آمد کا امکان ہے، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد پیرزادہ
لاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش ریکارڈ
لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واساترجمان
چوک ناخدا میں 41، ڈیفنس روڈ پر 36.2، مال روڈ پر 35.2، تاجپورہ اور مغل پورہ میں 33، کاہنہ میں 32، پانی والا تالاب میں 31 اور اقبال ٹاؤن میں 24.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
