0

ترکیہ اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے ،درودیوار اور عمارتیں لرزاٹھیں ،مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترکیہ اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے ،درودیوار اور عمارتیں لرزاٹھیں ،مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترکیہ کے مشرقی علاقے میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
ترک صوبے ملاتیا کے ضلع بطالغازی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،
احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکول فوری طور پر خالی کرا لیے گئے۔ حکام کے مطابق آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ترک حکام نے کہا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب جنوبی ایران میں بھی 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا
ایرانی صوبے ہرمزگان میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس ہوئے، جب کہ جھٹکے قشم، ہرمز اور بندر عباس کے دیہی علاقوں تک محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں