فلوریڈا (03 مئی 2026): عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکا کی سستی ترین ایئر لائن کو لے ڈوبی، ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکنے کی وجہ سے اسپرٹ ایئر لائن بند ہو گئی۔
سی بی ایس کے مطابق حکومت سے ’ریسکیو ڈیل‘ لینے میں ناکامی پر اسپرٹ ایئر لائن بند ہو گئی، ایئرلائن نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیاں بند کر رہی ہے، کیوں کہ یہ انتہائی کم لاگت فضائی کمپنی امریکی حکومت سے 50 کروڑ ڈالر کا مالی بیل آؤٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اسپرٹ ایئر لائنز انکارپوریٹڈ ایک امریکی انتہائی کم لاگت (الٹرا لو-کاسٹ) فضائی کمپنی تھی، جس کا صدر دفتر فلوریڈا کے شہر ڈینیا بیچ میں، میامی میٹروپولیٹن علاقے میں واقع تھا۔
ایئر لائن کی پیرنٹ کمپنی اسپِرٹ ایوی ایشن ہولڈنگز نے ایک بیان میں ’’افسوس کے ساتھ‘‘ اعلان کیا کہ اس نے ’’فوری طور پر منظم طریقے سے کاروبار بند کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔‘‘
