0

جاپان سے دبئی جانیوالے اماراتی ائیرلائن کےکارگو طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اماراتی ائیرلائن کےکارگو  طیارے  نے کراچی ائیرپورٹ پر  ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

پی اے اے ذرائع کے مطابق کارگو طیارے کے انجن میں اچانک خرابی ہوئی،کارگو  جہاز  جاپانی شہر اوساکا سے دبئی جارہا تھا۔

پی اے اے ذرائع کا کہنا ہےکہ کپتان نے فوری کراچی ائیرٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اے ٹی سی کلیئرنس پر اماراتی ائیرلائن کےکارگو طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی ہے۔

 پی اے اے کے مطابق کارگو طیارہ  پاکستانی کی فضائی حدود میں تھا، اماراتی ائیرلائن کے کارگو طیارے کی پرواز ای کے 9801 ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کی نجی کارگو کمپنی کا طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے کل 5 ارکان سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں