0

امریکی حملے کی صورت میں ایران کا ردعمل طویل اور دردناک ہوگا: پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب  کی ائیرو اسپیس فورس کے کمانڈر مجید موسوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا، چاہے وہ

 محدود ہی کیوں نہ ہو، تو اس کے نتیجے میں امریکی مفادات اور اڈوں پر ’طویل اور دردناک حملے‘ کیے جائیں گے۔

مجید موسوی نے کہا کہ ’ہم نے دیکھا ہے کہ آپ کے علاقائی اڈوں کے ساتھ کیا ہوا، اب ہم یہی کچھ آپ کے جنگی جہازوں کے ساتھ ہوتا دیکھیں گے‘۔

انہوں نے یہ بیان اس رپورٹ کے ردعمل میں دیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں