اگر جنوبی کوریا امریکہ کی قیادت میں جاری جنگ میں شامل ہوا تو ایران اسے دشمن تصور کرے گا،ایرانی تجزیہ کار
ایران خلیج کے مختلف علاقوں میں اس کے اقتصادی و فوجی مفادات کو نشانہ بنائے گا، ایرانی تجزیہ کار پروفیسر محمد مرندی کی قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو
جنوبی کوریا کی شرکت خطے میں اس کے مفادات کو شدید خطرے سے دوچار کر دے گی، پروفیسر محمد مرندی
جنوبی کوریا کی ممکنہ شمولیت سے جنگ کے نتائج پر کوئی بڑا فیصلہ کن اثر پڑنے کا امکان نہیں،ایرانی تجزیہ کار
ایک یا دو بحری جہاز آخر کیا کر لیں گے، یہ سراسر بیوقوفی ہے، ایرانی تجزیہ کار کا طنز
جنوبی کوریا آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے امریکہ کو ممکنہ فوجی اور بحری تعاون دینے پر غور کر رہا ہے
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے جمعے کے روز واضح کیا تھا کہ مختلف آپشنز زیر غور ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا
