امن کے دعوے محض دعوے ہی رہ گئے۔۔۔۔غزہ میں موت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔۔جنگ بندی کاغذوں تک ۔۔عملی طورپرغزہ کےمظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری۔۔24 گھنٹوں میں 2 نومولود بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید۔۔صہیونی فورسز نے غزہ سٹی اور خان یونس میں فضائی حملے کیے، بے گھر افراد کے خیموں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ۔ادھر مغربی کنارے میں کارروائیوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا،شدیدتنقید کےبعداسرائیل نے رفح کراسنگ کو مریضوں کے انخلا کے لیے جزوی طور پر کھول دیا ۔ادھرحماس نے ثالثوں سے اسرائیلی بربریت رکوانے کا مطالبہ کیاہے۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی غزہ میں حملوں کی شدید مذمت۔ کہا جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی المیہ بدستور جاری ہے۔۔ مصر کے ساتھ مل کر غزہ میں امن کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔۔جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے روکنے کا مطالبہ۔
