0

جنگ بندی کی خلاف ورزی: اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید

اسرائیلی حملے میں لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے فضائی حملے کرکے لبنانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل سمیت 10 افراد کو شہید کردیا جبکہ صیہونی فوج کے حملوں میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لبنان کے وزیراعظم کی جانب سے اسرائیلی حملے میں 3 فوجیوں سمیت 10 افراد کے قتل کی مذمت کی گئی اور  حملے کو لبنان پر گھناؤنا حملہ قرار دیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں گھسنے والی اسرائیلی فوج اور مرکاوہ ٹینک پر حملے کیے اور ساتھ ہی ہفتے کو صیہونی فوج کے خلاف 22 آپریشنز کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں