امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کو ناکام بنانےکےلیے اسرائیل کی جانب سے سازشیں ہونےکا انکشاف کردیا۔
ایک انٹرویو کے دوران نائب امریکی صدر نے ایرا ن میں زمینی فوج بھیجنے کی خبروں کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے بعض عناصر نے ایران کے ساتھ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے امریکا میں مہم پر بھاری رقم خرچ کی، غیر ملکی اثرورسوخ کی ایسی مہم کے باوجود وہ امریکی مفادات کو اولین ترجیح دیں گے۔
امریکی نا ئب صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کا مستقل حل فوجی کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتی معاہدہ ہے، امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا، ایرانی عوام اپنے نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، ،امریکا کی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ہے۔
