وزیراعظم شہباز شریف نے امتِ مسلمہ اور حجاجِ کرام کو حج کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہے۔
وزیراعظم نے کہا عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو تقویت ملے تاکہ فلاحِ انسانیت کے لیے کام ہوسکے، جذبہ محبت و ایثار اور باہمی تعاون میں قومی، اجتماعی ترقی اور خوش حالی کا راز چھپا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حج کا دن اللہ کی رحمت اور فضل و کرم کے حصول کا بہترین موقع ہے، حج کا اجتماع امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دعاکی کہ اللہ حاجیوں اور تمام مسلمانوں کی عبادات قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ اسلامی اقدار کو عملی زندگی میں رائج کرنےکی توفیق دے۔
