خیرپور میں کھجور کی فصل وائرس کےحملے میں شدید متاثر ہونے لگی۔
خیرپور کے علاقوں رسول آباد، بچل بھنبھرو اور احمد پور میں کھجور کے باغات ایک خطرناک بیماری اور کیڑوں کے حملے کی زد میں ہیں جس سے باغات کو شدید نقصان پہنچ رہاہے۔
باغبان اورکاشتکار اس صورتحال پر پریشان ہیں۔
زرعی ماہر پروفیسر عبدالسمیع بھنبھرو کے مطابق یہ خطرناک کیڑا کھجور کے درخت پر اس طرح حملہ کرتاہے کہ شاخیں سوکھ جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ پورا درخت خشک ہو کر گر جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت اظہر حسین ویسر کا کہنا ہے کہ باغات میں دو مختلف اقسام کے کیڑوں کا حملہ دیکھا گیا ہے، محکمہ زراعت فیلڈ میں موجود ہے اور آبادگاروں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر رہا ہے۔
