0

داسن شناکا پی ایس ایل 12 کے لیے نااہل قرار

معروف سری لنکن کرکٹر داسن شناکا کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے نااہلِ قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کی ہے۔پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے داسن شانکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔کرکٹ بورڈ کے مطابق داسن شناکا کی پی ایس ایل سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔پی سی بی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹر کا کہنا تھا کہ فیصلے پر افسوس ہوا، پاکستانی شائقین سے معذرت خواہ ہوں۔ کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں