0

دبئی: ایمریٹس روڈ پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک، 9 زخمی

دبئی: ایمریٹس روڈ پر منی بس اور  ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹرک تکنیکی خرابی کے باعث اچانک سڑک کے درمیان رک گیا تھا اور اس دوران بس ڈرائیور کے مبینہ طور پر توجہ نہ دینے اور محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے کے باعث بس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں