فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے دورہ دمشق کے موقع پر دارالحکومت پرسرار دھماکوں سے گونج اٹھا۔۔ دمشق میں اپنے دورے کے دوران ہونے والے دھماکوں کے بعد بیان جاری کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ میرا دورۂ شام جاری ہے، آج صبح میری ملاقات شام کے ہر طبقے کے نمائندوں سے ہوئی، میں نے شامی عوام میں وقار، حوصلہ اور عزم دیکھافرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ محفوظ اور خود مختار شام میں رہنا شام کے عوام کا حق ہے۔
چین میں کڑے احتساب کی ایک اور مثال سامنے آگئی ،چینی عدالت نے نانجنگ کے سابق اقتصادی ترقیاتی عہدیدار یانگ یولین کو تقریباً 30 سال کے دوران 325 ملین ڈالرز کی رشوت لینے کے جرم میں سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے انہیں رشوت لینے، سرکاری فنڈز میں خردبرد کرنے، رشوت دینے، عوامی رقوم کے غلط استعمال کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کا بھی مجرم قرار دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق 1993ء سے 2023ء کے درمیان یانگ یولین نے منصوبوں کی منظوری، کاروباری سہولت، زمین کی الاٹمنٹ اور سرمایہ فراہم کرنے کے بدلے بھاری رقوم اور قیمتی اثاثے وصول کیے
اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، اپنے دستخط کی عزت کریں۔
ایران امریکا مفاحمتی یادداشت کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایم او یو کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پر بات چیت شروع نہیں ہو گی، اپنے دستخط کا احترام کریں