ٹھٹھہ: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن اور کیبل فالٹ کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کیبل فالٹ پیدا ہوا جسے تکنیکی عملہ دور کرنے میں مصروف ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 3 پمپ عارضی طور پر بند ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو یومیہ 75 ملین گیلن پانی کم فراہم ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، نیو کراچی، لانڈھی اور کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
